کورونا وبا سے 34 افراد جاں بحق، 1400 نئے مریض!
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وبا سے 34 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 379 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار 85 تک پہنچ چکی ہے۔
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 582، سندھ میں 3 لاکھ 39 ہزار 268، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 306، بلوچستان میں 27 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 331، اسلام آباد میں 82 ہزار 845 جب کہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 458 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار 198 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 27 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 9 لاکھ 6 ہزار 387 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ایک ہزار 871 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 379 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 767، سندھ میں 5 ہزار 497، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 329، اسلام آباد میں 779، بلوچستان میں 310، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 586 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔