کورونا وبا سے ایک روز میں 23 افراد جاں بحق!
اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 936 کیسز سامنے آئے جب کہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 مریض وبا کے باعث دم توڑ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 936 کورونا کیسز سامنے آئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 924 ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں تاحال 2 لاکھ 75 ہزار 225 مصدقہ کورونا کیس سامنے آچکے ہیں جب کہ کورونا کے 2 لاکھ 42 ہزار 436 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ میں ایک لاکھ 18 ہزار 824 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں، پنجاب میں 92 ہزار 279، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 510، اسلام آباد میں 14 ہزار 938، گلگت بلتستان میں 2010، آزاد کشمیر 2040 اور بلوچستان میں تاحال کورونا کے 11 ہزار 624 مصدقہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 23 مریض دم توڑ گئے اور تاحال مجموعی طور پر 5 ہزار 865 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے 2 ہزار 162 پنجاب میں 2 ہزار 125، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 180، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 48 اور آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 49 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 610 ٹیسٹ کیے گئے اور تاحال 19 لاکھ 9 ہزار 846 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کورونا کے ایک ہزار 943 مریض زیرعلاج ہیں، ایک ہزار 859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں اور 233 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔