کراچی، کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے بڑھ گئی

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ شہر کے بڑے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 14 اور 15 جولائی کو 90 ‏میں سے 83 نمونے ڈیلٹا ویرئنٹ کے پائے گئے ہیں۔خیال رہے کہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 58 ہزار 176 ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں 5 ہزار 737 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 37 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورنا کےمثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی ہے۔۔این سی او سی کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 145 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔