بلوچستان: کورونا وبا کی نئی لہر، عوام سے احتیاط کی اپیل!

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں 12 اگست سے اضافہ ہوا ہے، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں۔
لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا کیسز میں 12 اگست سے اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 6 دنوں میں کیسز بڑھنے پر حکومت بلوچستان کو تشویش ہے، صوبے میں کورونا کی ایک نئی لہر نظر آرہی ہے جو تشویش ناک ہے۔
اُن کا کہنا تھا، ماہرین نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں، اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے اس لیے احتیاط کریں، اس وقت صوبے میں میرج ہال اور اسکول کے علاوہ تمام شعبوں کو کھول دیا گیا ہے، کورونا کیسز میں اضافے پر دوبارہ لاک ڈاوٴن لگایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سماجی اور معاشی شعبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، بلوچستان کے 4اضلاع میں ٹیلی میڈیسن سروس کا آغاز کردیا، ٹیلی میڈیسن کے لیے حکومت نے 5 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔