یورپ، کورونا وائرس کی نئی لہز سر اٹھانے لگی
یورپ میں کورونا وائرس کی نئی لہز سر اٹھانے لگی، ٹیڈ روس کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین بن بھی گئی تو اگلے سال سے پہلے دستیاب نہیں ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں سخت لاک ڈاون کے بعد نرمی کی گئی تو کورونا وائرس کیسز میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں وائرس کی صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے یورپ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سراٹھانے پر کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین بن بھی گئی تو اگلے سال سے پہلے دستیاب نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 98 لاکھ 8 ہزار 276 ہوگئی ہے جبکہ ان میں سے 4 لاکھ 93 ہزار 996 کرونا مریض دم توڑ چکے ہیں۔