کوآپریٹو مارکیٹ آتشزدگی: تاجروں کا نقصان کے ازالے کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

کراچی: صدر کی کوآپریٹیو مارکیٹ کے تاجروں نے حکومت کو نقصان کے ازالے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
کراچی کے علاقے صدر کی کوآپریٹو مارکیٹ میں آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد اب بھی کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ مارکیٹ کے داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے مکمل بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مارکیٹ کے تاجروں نے حکومت کو 24 گھنٹے کاالٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہےکہ نقصان کاازالہ نہ کیاگیا تو صدرکی مارکیٹیں اورسڑکیں احتجاجاً بندکردیں گے۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ 600 سے زائد دکانیں جل گئیں، آگ شارٹ سرکٹ سے نہیں لگی، اس کی تحقیقات کی جا ئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔