متنازع ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ ترکی چلی گئیں

اسلام آباد: پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ حریم شاہ نے پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں سیر سپاٹے کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔


فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ تُرکی میں موجود ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ تُرکی کی سڑکوں پر موجود ہیں اور وہ وہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
ٹک ٹاک اسٹار کی ویڈیو کو اب تک متعدد افراد دیکھ چکے ہیں تاہم حریم شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ تُرکی کیوں گئی ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔