کیپٹل ہل حملے میں مقامی دہشت گرد ملوث ہیں، جوبائیڈن

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو مقامی دہشت گرد قرار دے دیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز کانگریس کی عمارت پر حملہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، صدر ٹرمپ نے جمہوری اداروں پر حملہ کیا۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ووٹرز کی آواز کو دبانے کی کوشش کی، ملکی عزت، سالمیت اور آزادی کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
جوبائیڈن نے پولیس کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹرمپ کے حامیوں سے نرم برتاؤ رکھتی ہے لیکن نسل پرستی کے خلاف مظاہرین سے سختی برتی جاتی ہے۔
نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کیپٹل ہل حملے میں ملوث افراد مقامی دہشت گرد ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں جوبائیڈن کی صدارتی انتخابات میں توثیق کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا، پولیس کے ساتھ تصادم اور ہنگامہ آرائی کے دوران 4 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔