افتخار شلوانی کا تبادلہ، سہیل راجپوت کمشنر کراچی تعینات


کراچی: کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا تبادلہ کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق انھیں سیکرٹری بلدیات اور ٹاؤن پلاننگ تعینات کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق سیکریٹری بلدیات روشن علی کو گزشتہ روز نیب نے گرفتار کر لیا تھا۔
ایک اور نوٹی فیکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی تعینات کردیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔