پاک بحریہ: وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ، ریئر ایڈمرل جاوید اقبال کے حوالے کردی

کراچی: پاک نیوی میں کمانڈر کوسٹ کی تبدیلی کمان کی تقریب منعقد ہوئی، وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے کمانڈ ریئر ایڈمرل جاوید اقبال کے حوالے کردی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کوسٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نیول اسٹاف کالج امریکا سے بھی فارغ التحصیل ہیں، ریئر ایڈمرل جاوید اقبال متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔
قبل ازیں وہ نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز کے فرائض انجام دے رہے تھے، ان کی شان دار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔