عثمان بزدار کی موٹر وے زیادتی کیس جلد حل ہونے کی یقین دہانی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کا کیس جلد حل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت متاثرہ خاتون اوران کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، پنجاب پولیس پہلے بھی ایسےافسوسناک واقعات کےملزمان کو قانون کی گرفت میں لاچکی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا ک متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
واضح رہےکہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔