چوہدری شجاعت نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے پرویز الٰہی کی حمایت کردی
لاہور: بالآخر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے میں چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کر ہی دیا۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کا بیان سامنے آگیا۔
پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے 22 جولائی کو ہونے والے انتخاب سے قبل چوہدری شجاعت پاکستانی سیاست میں مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں اور چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے یا حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ برقرار رہنے کا دارومدار چوہدری شجاعت کے فیصلے پر ہے۔
چوہدری شجاعت نے واضح کردیا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ان کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی ہیں۔