چین کے وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض: چین کے وزیراعظم لی کیانگ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا۔
چین کے وزیراعظم سعودیہ-چین مشترکہ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔
چینی میڈیا کے مطابق چین کے وزیراعظم سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔
چینی وزیراعظم کے سعودی عرب اور امارات کے دوروں میں توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔