چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام بند کردیا

چینی کمپنی نے کوہستان میں چینی انجینئرز کی ہلاکت کے معاملے پر داسو ڈیم پر کام بند کردیا۔
چائنا گیزوبا نامی چینی کمپنی کی جانب سے حکومت پاکستان کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ 14 جولائی کو پیش آنے والے واقعے کے باعث کام نہیں کر سکتے۔
خط میں کہا گیا کہ تمام پاکستانی ملازمین کو فارغ کردیا ہے، تاہم تمام ملازمین کو گریجویٹی اور تنخواہ ادا کی جائے گی۔
داسو ڈیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انوارالحق نے بھی چینی کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کی ہے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر انوارالحق کا کہنا تھا کہ جوں ہی سیکیورٹی کے معاملات ٹھیک ہوں گے تو ڈیم پر دوبارہ کام شروع ہو جائے گا۔
دھیان رہے کہ 14 جولائی کو اپرکوہستان میں پیش آنے والے واقعے میں 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واقعے میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔