دشمنوں کو پاک چین تعلقات کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
چینی سفیر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سی پیک، کورونا ویکسین اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کو چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے یوم آزادی پر مبارک باد دی۔
وزیراعظم نے کورونا کے دوران چینی تعاون اورویکسین کی فراہمی پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سی پیک خطے میں تبدیلی کے لیے بہترین منصوبہ ہے، پاکستان اور چین سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔
اس ملاقات میں خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان تنازع کا فوجی حل نہیں ہے، پاکستان افغانستان تنازع کا حل سیاسی مذاکرات سے چاہتا ہے۔