چین کا امریکا کو بھرپور جواب!

بیجنگ/ واشنگٹن: امریکا اور چین کے مابین کشیدگی مزید بڑھ گئی اور چین نے بھی امریکا کو قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔
چینی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ میں نئے سیکیورٹی قوانین کے نفاذ کے بعد چین کے برطانیہ اور امریکا کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی، جس پر برطانوی حکومت نے چین کی فائیو جی ٹیکنالوجی ہٹانے کا اعلان کیا۔
گذشتہ روز امریکی حکومت نے ہیوسٹن میں واقع چینی قونصل خانے کو 72 گھنٹوں میں خالی کرنے کا حکم دیا، جس پر اب چینی حکومت نے بھی جوابی اقدام کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی حکومت نے جنوب مغربی شہر چینگ ڈو میں واقع امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔
گزشتہ روز چین نے امریکی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی اشتعال انگیزی قرار دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔