بچوں کی اسمگلنگ کا کیس: صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی: مقامی عدالت نے بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں معروف سماجی کارکن صارم برنی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسریٰ اشفاق نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
صارم برنی کی اس سے قبل بھی درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔ عدالت نے گزشتہ روز صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
صارم برنی اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ اُن کو بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں رواں سال جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق صارم برنی پر 25 سے زائد بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا بھیجنے کا الزام ہے۔ صارم برنی اور ان کے ٹرسٹ نے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا میں مقیم والدین کو ایڈاپٹ کروایا۔ بچے مختلف اوقات میں کراچی میں صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کیے جانا ظاہر کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔