چیف جسٹس کی تھر آمد سے قبل علاقے کی قسمت جاگ اٹھی
مٹھی: سندھ کے اکثر علاقے پس ماندگی کا شکار ہیں، تھرپارکر ضلع تو وفاق اور سندھ حکومتوں نے ہمیشہ ہی نظرانداز کیا، اس لیے وہاں حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں۔
ضلع تھر کے جب چیف جسٹس کے دورے کرنے کی اطلاع ملی تو انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی تھر آمد سے قبل ہی علاقے کی قسمت جاگ اٹھی۔
مٹھی شہر کی گلیوں اور شاہراہوں کو چمکا دیا گیا، اسپتالوں میں صفائی، مرمت اور رنگ و روغن کا کام جاری ہے۔
چیف جسٹس پاکستان آج مٹھی کے تفریح مقام گڈی بھٹ پہنچیں گے اورکل بروز ہفتہ مٹھی بار سے خطاب کریں گے۔