چین کے لیے بھارتی گیدڑ بھبکی!
نیو دہلی: چین کی فوج کے ہاتھوں بُری ہزیمت کے بعد بھی بھارتی حکومت باز نہ آئی بلکہ اُلٹا اُس کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی کہ ہمارے جوان سرحد پر چینی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں۔
چین کے ساتھ جاری حالیہ کشیدہ صورت حال پر راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملکی مفاد میں چاہے کتنے ہی سخت اقدامات کرنا پڑیں بھارت پیچھے نہیں ہٹے گا، ملک کی 130 کروڑ عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ بھارت کو کبھی جھکنے نہیں دیں گے، نہ تو ہم کسی کے آگے جھکیں گے اور نہ ہی ہمارا ارادہ کسی اور کو جھکانے کا ہے۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے کہا کہ چین کے ساتھ سرحد پر جاری صورتحال کا ہمیں سامنا کرنا پڑے گا، تاہم افواج تیار ہے اور فوجیوں کے حوصلے بھی بلند ہیں، ہمارے جوان چینی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں، جنگ شروع کرنا ہمارے ہاتھ میں ہے تاہم یہ کہاں ختم ہوگی، یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں۔