چیمپئنز ٹرافی: آئی ٹی بابا کی بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کی پیش گوئی

نئی دہلی: پاک بھارت کا کرکٹ مقابلہ خاصا ہائی وولٹیج ہوتا ہے، اس مقابلے کو دُنیا بھر کے ناظرین بہت ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں اتوار کو پاک بھارت ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔ اس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی بابا نے پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کی ہے۔
بھارتی مذہبی مہا کمبھ میلے سے مشہور ہونے والے ابھے سنگھ جنہیں آئی ٹی بابا کے نام سے جانا جاتا ہے، نے پاک بھارت ٹاکرے پر پیش گوئی کرتے ہوئے جیت پاکستان کے پلڑے میں ڈال دی ہے، بھارتی میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ابھے سنگھ کا کہنا ہے کہ یہاں تک کہ اگر ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑی ایڑی چوٹی کا زور بھی لگا لیں تو اس بار بھارت پاکستان کو نہیں ہرا سکتا، میں نے بس کہہ دیا ہے، اس بار پاکستان جیتے گا، اب بھارت جیت کر دکھائے۔