قومی سلامتی اجلاس میں وزیراعظم کی عدم موجودگی، ثابت ہوا وہ اپنی انا کو ترجیح دیتے ہیں: بلاول

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تین روز قبل پارلیمان کی قومی سلامتی کی کمیٹی کے اجلاس بلانے کے مطالبے کے حوالے کے ساتھ اپنا ٹویٹر پیغام جاری کیا ہے۔


جس میں اُن کا کہنا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورت حال اور پاکستان پر اس کے مضمرات کے حوالے سے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی بریفنگ ایک اچھا آغاز تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف 2012 کی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کی قرارداد پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی عدم موجودگی ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً قوم کے مقابلے میں اپنی انا کو ترجیح دیتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔