وزیراعظم سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کو منتخب ہونے مبارک باد دی۔
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات کے موقع پر قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی نے اعتماد کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بلوچستان اور قبائلی علاقوں کو ماضی میں نظرانداز کیا جاتا رہا، یہ وفاق کی مزید مضبوطی کا باعث ثابت ہوگا، چیئرمین سینیٹ ایوان بالا کی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔