پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے، چاہت فتح علی خان

لاہور: اپنی مزاحیہ گلوکاری کے ذریعے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے پاکستانی کرکٹرز کو دودھ، دہی اور پھل کھانے کا مشورہ دے ڈالا۔
چاہت فتح علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا سے ہار گئی اور اب بنگلادیش سے! مجھے لگتا ہے کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں 2 بار دودھ پیتا تھا، جس کی وجہ سے جسم ٹھیک رہتا ہے، میرا کرکٹر کو مشورہ ہے کہ دہی، پھل اور دودھ کا استعمال کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم پر زوال ضرور آتا ہے، ایک وقت تھا بھارتی ٹیم میچ نہیں جیت پاتی تھی اور اب کہیں بھی جائے وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہے۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا مورال کی کمی ہے یا اور کوئی وجہ ہے، کرکٹر جو بھی کریں خوشی سے کریں، جیت مقدر بنے گی۔
چاہت فتح علی خان کا اصل نام کاشف رانا ہے اور وہ پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر رہ چکے ہیں۔
چاہت فتح ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے 1983 اور 1984 کے سیزن میں لاہور کی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے 2 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے 3 اننگز میں 16 رنز بنائے۔
بعد ازاں وہ بہتر مستقبل کی تلاش میں برطانیہ چلے گئے اور وہیں کے ہورہے، وہاں 12 سال تک کلب کرکٹ بھی کھیلی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔