لوگ حسد کرتے ہیں، چاہت فتح نے خود کو بہترین گلوکار ٹھہرادیا

لاہور: گلوکار چاہت فتح علی خان نے خود کو بہترین گلوکار قرار دے دیا۔
گلوکار چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذات پر کی جانے والی تنقید کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ان سے حسد کرتے ہیں اور ان کے فن کو تسلیم نہیں کرتے۔
ان کے مطابق بعض گلوکار ان کے ساتھ کسی بھی تقریب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیتے اور وہ تکبر کرتے ہیں۔ چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ خود اپنی موسیقی بناتے ہیں اور انہیں اس بات کی پروا نہیں کہ لوگ انہیں گلوکار مانتے ہیں یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا گانا "بدوبدی” اصل گانے سے مختلف ہے اور اس پر تنقید بے بنیاد ہے۔ ان کے مطابق نہ نورجہاں کو اصل گانے سے شہرت ملی تھی اور نہ ہی ممتاز کو، لہٰذا ان کے گانے پر غیر ضروری تنقید گئی جب کہ ان کا گانا خواتین کے لیے ہے۔
چاہت نے کہا کہ لوگ ان سے بے وقوفانہ سوالات کرتے ہیں، وہ وہی کچھ کررہے ہیں جس سے انہیں خوشی ملتی ہے اور جو لوگ تنقید کرتے ہیں وہ کرتے رہیں، انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔