چاہت فتح علی خان کا نیا گانا ڈسکو سنگر ریلیز کردیا گیا

کراچی: چاہت فتح علی خان کی جانب سے اُن کا نیا گانا ڈسکو سنگر ریلیز کردیا گیا ہے۔
چاہت فتح علی خان کا یہ گانا گزشتہ روز ریلیز کیا گیا، جس نے یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دھوم مچادی ہے۔
گانے کی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان ماڈل سونیا چوہان کے ساتھ اپنے مخصوص انداز اور بے ساختہ ڈانس کے ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔
گانے میں نہ صرف روایتی ڈسکو بیٹ شامل ہے بلکہ مزاحیہ بول اور دل چسپ اداؤں نے بھی مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔
چاہت فتح علی خان جو اپنے غیر روایتی گلوکاری انداز اور منفرد ویڈیوز کے باعث پہلے ہی انٹرنیٹ سنسیشن ہیں، اس گانے کے بعد ایک بار پھر خبروں میں آ گئے۔
چاہت فتح علی خان کے نئے ریلیز کیے گئے گانے کے بول یہ ہیں:

I am a disco dancer, I am a disco singer
دوستو! میری یہ زندگی گیتوں کی امانت ہے
میں اسی لیے پیدا ہوا ہوں، ہاں! میں اسی لیے پیدا ہوا ہوں!
میں ہوں ایک اچھا گلوکار
میں ہوں ایک اچھا ڈانسر
لوگ کہتے ہیں میں تب بھی گاتا تھا
جب بول بھی نہیں سکتا تھا!
نغموں کی مستی ہے میری جوانی میں!
I am a disco dancer, I am a disco singer
گانے کی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان نے نیکر اور بنیان پہن رکھا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین ان کی خوداعتمادی کو داد دے رہے ہیں۔
چاہت علی خان نے سوشل میڈیا پر گانے کی ریلیز کے حوالے سے اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ ان کا 73 واں گانا ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے۔
یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان کا پہلا وائرل ہٹ بدوبدی تھا، جس نے یوٹیوب پر 28 ملین ویوز حاصل کیے تھے، لیکن کاپی رائٹ مسائل کی وجہ سے یہ گانا دوبارہ یوٹیوب سے ہٹادیا گیا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔