سٹی کورٹ کے باہر گاڑی درخت سے ٹکرانے سے خاتون زخمی

کراچی: کراچی سٹی کورٹ کی فٹ پاتھ پر گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق تیز رفتار گاڑی سٹی کورٹ کے باہر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور درخت سے ٹکرا گئٰی، اس حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
بتایا جاتا ہے کہ عورت درخت کے نیچے بیٹھی تھی، زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈرائیورز کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث اکثر حادثے پیش آتے ہیں، بعض اوقات ان کے نتیجے میں کئی زندگیاں ضائع بھی ہوجاتی ہیں۔ٹریفک قوانین کی سختی کے ساتھ پاس داری کے ذریعے حادثات میں کمی ممکن ہوسکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔