بیٹی کیسے نکال سکتی، وہ میرے گھر رہتی ہے، بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑیں

کراچی: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیٹی کے انہیں گھر سے نکالنے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیے گئے نئے وی لاگ میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ان یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیا جو صرف چند ویوز کے لیے غلط معلومات پھیلاتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ یوٹیوبرز ان کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے ایک افواہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک یوٹیوب چینل نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی ایمان نے انہیں گھر سے نکال دیا ہے۔ بشریٰ انصاری نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی تو خود ان کے ساتھ ان کے ہی گھر میں رہتی ہے، وہ انہیں کیسے نکال سکتی ہے، ایسے جھوٹے دعوے سمجھ سے بالاتر ہیں۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ باشعور بنیں اور ایسی ویڈیوز دیکھنے سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ یوٹیوبرز صرف اداکاروں کی شادی، طلاق اور موت جیسی سنسنی خیز اور بے بنیاد خبروں سے ناظرین کو گمراہ کرتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔