برطانوی ماڈل طلولہ کا آئمہ پر سابق منگیتر کو دھوکا دینے کا الزام
کراچی: برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے پاکستان کی مقبول گلوکارہ آئمہ بیگ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکا کیا اور وہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔
سوشل میڈیا پر برطانوی ماڈل طلولہ کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کے بعد سے آئمہ بیگ اور طلولہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔
برطانوی ماڈل طلولہ نے کا دعویٰ کیا کہ آئمہ نے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ قائم تعلقات کے باعث شہباز شگری سے رشتہ ختم کیا ہے۔
طلولہ نے قیس احمد، آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے ساتھ ہونے والی سوشل میڈیا پر چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔
طلولہ نے ایک وائس کال بھی لیک کی ہے جو مبینہ طور پر آئمہ اور قیس کی ہے جس میں قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی گفتگو کی گئی ہے۔
تاہم ان الزامات پر گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے تاحال کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
طلولہ نے دعویٰ کیا کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اُن کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل کروادیا ہے، آئمہ بیگ خود کو بچانا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری کے ساتھ اپنی منگنی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔