بھارتی نژاد رشی برطانوی وزیراعظم بننے کے انتہائی قریب پہنچ گئے
لندن: برطانیہ میں برٹش انڈین رشی سونک کنزرویٹو وزیراعظم بن کر نئی تاریخ رقم کرنے کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کنزرویٹو وزیراعظم بننے کی دوڑ جیت لی ہے، رشی سونک 101 ووٹ لے کر سب سے آگے رہے۔
دوسری جانب پینی مورڈنٹ 83 ووٹ لے کر دوسرے اور لزٹرس 64 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر چلی گئیں۔
واضح رہے کہ برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی جس کے پہلے مرحلے میں ندیم ضحاوی اور جیریمی ہنٹ 30 سے کم ووٹ لینے پر مقابلے سے باہر ہوگئے تھے جب کہ رشی سونک نے 88 ووٹ لیے تھے۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں برطانیہ میں سیاسی بحران سنگین شکل اختیار کر گیا تھا، جس کے نتیجے میں بورس جانسن کو وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔