بہادر خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
لاہور: فروری میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی زندگی بچانے والی بہادر پولیس افسر شہربانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اُن کی شادی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی حروف سے مزین لباس پہن کر آنے والی خاتون کو ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچایا تھا۔
اس کے بعد شہربانو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہیں، اب حال ہی میں ان کی شادی کی تقریبات ہوئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی فرد سے ہوئی ہے، ان کی مہندی کی تصاویر فوٹوگرافر نے شیئر کیں اور ساتھ ہی میک اپ آرٹسٹ نے بھی خاتون پولیس افسر کی ویڈیوز پوسٹ کیں۔
شہربانو نے مہندی پر ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا شرارا زیب تن کیا جو پیلے رنگ کا تھا۔
اس کے علاوہ اپنی بارات پر اے ایس پی شہربانو سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نظر آئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہربانو کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوئیں جب کہ ان کے ولیمے کی تقریب 28 اپریل کو ہوئی۔