بوسٹن میراتھون: پاکستان کے دانش الہٰی، فیصل شفیع نے ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

بوسٹن میراتھون میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے دانش الہٰی اور فیصل شفیع نے ورلڈ ریکارڈ بناکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
دانش الہٰی اور فیصل شفیع نے بوسٹن میں شلوار قمیص پہن کر تیز ترین میراتھون کا ریکارڈ بنایا ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے ان دونوں ایتھلیٹس نے 3 گھنٹے 26 منٹ میں میراتھون مکمل کی۔
فیصل شفیع اور دانش الہٰی نے ایونٹ کے دوران ساتھ ہی ریس شروع کی اور ساتھ ہی مکمل بھی کی۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے دونوں ایتھلیٹس نے 4 گھنٹے سے کم وقت میں میراتھون مکمل کرکے ورلڈ ریکارڈ کامیابی سے اپنے نام کیا ہے۔
دانش الہی نے بوسٹن میراتھون کامیابی سے مکمل کرکے سکس اسٹار فنشر کا میڈل بھی حاصل کرلیا۔