بولی وُڈ اداکارہ نندیتا داس کی فیض فیسٹیول میں شرکت کیلئے پاکستان آمد

لاہور: بھارت کی معروف اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس لاہور پہنچ گئیں۔
لاہور میں نندیتا داس نے فیض فیسٹیول میں شرکت کی اور سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں 8 سال بعد پاکستان آئی ہوں اور مجھے پاکستان آنے کے بہانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ 40 سے زائد فلموں میں کام کرچکی ہوں، میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی مگر حادثی طور پر بن گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں گانا سیکھنا چاہتی ہوں، میں شاعری کرنا چاہتی ہوں۔
خیال رہے کہ نندیتا داس کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2008 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم رام چند پاکستانی میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ نندیتا اداکاری کے ساتھ اب ہدایت کارہ بھی ہیں اور کئی فلمیں بناچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔