باڈی بلڈرز کی سپلیمنٹس سے جُڑے بانجھ پن کے خطرات سے بے خبری

برمنگھم: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ باڈی بلڈرز کی اکثریت اس بات سے بے خبر ہے کہ جو پروٹین سپلیمنٹس وہ استعمال کرتے ہیں وہ ان میں بانجھ پن کے مختلف قسم کے خطرات پیدا کرسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی محققین نے اپنی تحقیق میں پایا کہ پانچ میں سے چار جِم کے شوقین 79 فیصد مردوں کے مطابق وہ اپنے فٹنس پلان کے حصے کے طور پر پروٹین سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں جب کہ دوسری جانب 14 فیصد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ سپلیمنٹس، جن میں خواتین کے ہارمون ایسٹروجن کی سطح زیادہ ہوتی ہے۔ وہ مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ پیدا کرسکتے ہیں۔
برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی میں بانجھ پن کا مطالعہ کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسر اور سرکردہ محقق موریگ گلیگر نے وضاحت کی کہ سپلیمنٹس میں بہت زیادہ ایسٹروجن مردوں کے نطفے کی مقدار اور معیار سے منسلک مسائل پیدا کرسکتا ہے۔
گلیگر نے مزید کہا کہ باالفاظ دیگر یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ پروٹین سپلیمنٹس لینے والے مرد غیر ارادی طور پر نقصان دہ اسٹیرائیڈز کا استعمال کررہے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔