چمن، رہنما جے یو آئی (ن) کی گاڑی کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق

چمن: چمن میں بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چمن کے علاقے بوغرہ چوک مرغی بازار کے قریب جے یو آئی نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مولانا عبدالقادر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 12 افراد زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ممکنہ طور پر جے یو آئی نظریاتی مولانا عبدالقادر کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دھماکا موٹر سائیکل کے ذریعے کیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل تباہ شدہ حال میں ملی ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جارہی تھی اور ریلی پر پہلے سے حملے کی بھی اطلاعات تھیں۔
چمن میں دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جب کہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔