خاتون ٹیچر کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
ڈیرہ مُراد جمالی: ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے نصیر آباد میں خاتون ٹیچر کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو ڈیرہ مراد جمالی سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کوئٹہ کے حکام نے بتایا کہ نصیرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹیچر نے ایف آئی اے کو درخواست دی کہ ایک شخص تصویروں کے ذریعے انہیں بلیک میل کررہا ہے۔
خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک میل کرنے والے ملزم کو ڈیرہ مراد جمالی سے گرفتار کرکے تصاویر برآمد کرلیں۔
حکام نے بتایا کہ ملزم کا سہولت کار فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔