بل گیٹس کے والد چل بسے!

واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد چل بسے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد 94 سال کی عمر میں چل بسے جس کی تصدیق بل کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میرے والد حقیقی بل گیٹس تھے، وہ میرے لیے سب کچھ تھے اور میں انہیں ہر روز یاد کروں گا۔


ایک بیان میں بل گیٹس نے کہا کہ ہماری انسانی ہمدردی میں میرے والد کا بڑا کردار تھا، بچپن سے ہی میری والدہ اور والد نے مثال بن کر ہمیں سکھایا کہ انسانیت کے لیے انہوں نے اپنا وقت اور وسائل کس طرح استعمال کیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بل گیٹس کے والد 30 نومبر 1925 کو امریکی ریاست واشنگٹن میں پیدا ہوئے اور وہ واشنگٹن کے شہر سیٹل میں رہائش پذیر تھے، ان کا نام ولیم ہینری گیٹس تھا، تاہم وہ سینئر گیٹس کے نام سے مشہور تھے۔
بل گیٹس کے اہل خانہ کے مطابق سینئر بل گیٹس کو الزائمر کا عارضہ لاحق تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس کے والد نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے قیام میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔
آفیشل بائیوگرافی کے مطابق سینئر بل گیٹس پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے اور انہوں نے جنگ عظیم دوم کے دوران تین سال امریکی فوج میں بھی خدمات انجام دیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔