بل گیٹس نے طلاق کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا
نیویارک: دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے طلاق کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ طلاق زند گی کا سب بڑا پچھتاوا ہے، طلاق ان کے اور میلنڈا دونوں کے لیے دکھ اور مشکل تھی۔
بل گیٹس نے کہا، امید تھی ہماری شادی اتنی ہی کامیاب ہوگی جتنی 45 سال ساتھ گزارنے والے میرے والدین کی تھی، جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی تو میں کامیاب تھا لیکن بہت زیادہ کامیاب اس وقت ہوا جب ہم ساتھ تھے۔
خیال رہے کہ میلنڈا پہلے ہی بل گیٹس سے اپنی طلاق کو مشکل اور تکلیف دہ کہہ چکی ہیں، بل گیٹس اور میلنڈا فرینچ کی 27 سالہ شادی کے بعد 2021 میں طلاق ہوئی تھی۔