بلاول مینگل ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر گفتگو!
اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا مشن جاری ہے۔
اسی سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اختر مینگل نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی۔ اس موقع پر آغا حسن، میر حمل کلمتی، فرحت اللہ بابر، نیر بخاری اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔