بلاول کی شادی 2022 یا 23 میں ہوگی، منظور وسان

کراچی: منظور وسان اپنی پیش گوئیوں کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے ہیں، اب اُنہوں نے اپنے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زندگی سے متعلق ایک بڑی پیش گوئی کی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے تازہ پیش گوئی یہ کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2022 یا 2023 میں ہوگی۔
منظور وسان نے اس بار اپنی ہی جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ ان کی شادی آئندہ سال یا 2023 میں ہوگی۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا، تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان کے وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی، اور یہ شادی 2022 یا 2023 میں متوقع ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، وفاق سندھ میں کھاد کی قلت پیدا کرنا چاہتا ہے، حماد اظہر نے ہمیں ڈیڑھ لاکھ کھاد کم دی، ہمارا کوٹہ کم کرکے دوسرے صوبوں کو اسمگل کیا جارہا ہے، کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں، سندھ کا کوٹہ باہر جانے سے روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔