افغانستان میں خواتین کے لیے بڑا قدم، شاپنگ مالز کھل گئے
کابل: افغانستان کی خواتین کے لیے بڑا قدم، ہرات میں خواتین کے لیے مخصوص 2 شاپنگ مالز کھل گئے۔
امریکا کے نشریاتی ادارے کے مطابق ہرات میں خواتین کے لیے کھولے گئے 2 شاپنگ مالز میں دکان دار اور خریدار خواتین ہیں۔ ان شاپنگ مالز میں فیملی کے بغیر مردوں کا داخلہ منع ہے۔
رپورٹ کے مطابق خواتین دُکان داروں کا 6 ماہ کا کرایہ بھی معاف کردیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے مخصوص شاپنگ مالز میں تمام عمر کی خواتین اور لڑکیاں اپنا کام کررہی ہیں۔ اس قبل طالبان کو لڑکیوں کی تعلیم سمیت خواتین پر مختلف پابندیاں عائد کرنے پر عالمی برادری کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔