بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے ویکسین معاہدہ منسوخ کردیا

برازیلیا: بھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے ویکسین کے حوالے سے بڑا معاہدہ منسوخ کردیا، صدر بولسونارو پر ویکسین ڈیل میں بدعنوانی کو نظرانداز کرنے کے الزام کے بعد برازیل نے بھارت کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق برازیل نے بھارت کے ساتھ کورونا ویکسین کی 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ڈیل منسوخ کردی ہے، معاہدے کے مطابق بھارت نے کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں برازیل کو فراہم کرنی تھیں۔
وفاقی اداروں نے معاہدے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ برازیل میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اب بھی اس حوالے سے صورت حال بہتر نہیں گردانی جاسکتی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔