بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے، وزیر خارجہ

ابوظبی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تیاری کررہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے ابوظبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کی کوشش کررہا ہے، ڈس انفولیب رپورٹ نے بھارت کی سازشوں کا پردہ چاک کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود نے مزید کہا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے خطرناک کھیل کھیلنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں حالات انتہائی سنگین شکل اختیار کرچکے ہیں، بھارت کی سازشوں سے آگاہ ہیں، بھارت نے فوجی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔