بیٹی کی ماں بننے پر خوبصورت اداکارہ سارہ خان خوشی سے نہال

حال ہی میں ننھی پری کی والدہ بننے والی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ اُن کے لیے ماں بننے کا احساس بےحد خوبصورت ہے۔
سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی ننھی شہزادی عالیانہ کو گود میں لیا ہوا ہے۔
تصویر میں سارہ خان بڑے ہی پیار سے بیٹی کو بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماں بننا ایک بےحد حیرت انگیز اور خوبصورت احساس ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’اولاد، سب سے حسین نعمت ہے، اللّہ تعالیٰ ہر جوڑے کو اولاد کی نعمت سے نوازے، آمین۔‘
سارہ خان نے صرف 23 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویر شیئر کی ہے جسے اب تک پانچ لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔