بنگلادیش نے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا

راولپنڈی: دوسرے ٹیسٹ میں بھی بنگلادیش نے پاکستان کو زیر کرلیا، یوں مہمان ٹیم نے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ سے دوچار کیا۔
بنگلادیش نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت لی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلادیش نے 42 رنز بنالیے، بغیر کسی نقصان کھیل کا آغاز کیا تاہم 16 رنز کے اضافے پر بنگال ٹائیگرز نے ذاکر حسن 40 اور شادمان اسلام 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان نجم الحسن شانتو 38 اور مومن الحق 34 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے 32 کی شراکت داری قائم کرکے میچ جتوادیا۔
پاکستان کی جانب سے میر حمزہ، ابرار احمد، سلمان علی آغا اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 172 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا تھا۔
دھیان رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے گرین شرٹس کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتا تھا، اس سے قبل پاکستان بنگلادیش سے کبھی کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔