بنگلادیش: مشتعل عوام نے شیخ مجیب کا مجسمہ گرا ڈالا

ڈھاکا: بنگلادیش کے بانی رہنما شیخ مجیب الرحمان کے مجسموں کو گرا دیا گیا اور تصاویر پر کالک مل دی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل عوام شیخ مجیب الرحمان کے مجسمے پر چڑھے ہوئے اور اسے ہتھوڑوں سے توڑ رہے ہیں۔
دارالحکومت ڈھاکا میں کئی مقامات پر شیخ مجیب الرحمان کے مجسمے اور قدآور تصاویر بھی نصب ہیں۔ مظاہرین نے مجسمے گرادیے اور تصاویر پر کالک مل دی۔
وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں نوجوان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ تصویر پر جوتے مارو۔
دھیان رہے کہ ایک ماہ سے جاری طلبا کی ملک گیر تحریک میں 300 سے مظاہرین کے جاں بحق اور ہزاروں کے زخمی ہونے پر آرمی چیف نے حسینہ واجد کو مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کو کہا۔
شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دینے سے قبل عوام کے نام تقریر ریکارڈ کروانے کی کوشش کی، جس کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر وزیراعظم استعفیٰ دے کر بہن کے ہمراہ بھارت روانہ ہوگئیں۔
بعدازاں آرمی چیف جنرل وقارالزماں نے قوم سے خطاب میں عوام سے پُرامن رہنے اور ملک میں جلد عبوری حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا، جس کے لیے وہ آج رات صدر شہاب الدین سے ملاقات کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔