بچے کی پیدائش، قومی اسمبلی سے والد کیلیے ایک ماہ کی چھٹی کا بل منظور

اسلام آباد: بچے کی پیدائش پر باپ کو چھٹی سے متعلق بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں پیش کیے گئے بل میں کہا گیا کہ والدہ کے ساتھ بچے کی پیدائش پر والد ایک ماہ کی چھٹی کا حق دار ہے۔
بل کے مطابق پہلے بچے کی پیدائش پر والدہ کو 6 ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ملے گی۔
کثرت رائے سے منظور بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوسرے بچے کی پیدائش پر والدہ کو 4 ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہوگی۔
بل کے مطابق تیسرے بچے کی پیدائش پر والدہ کو 3 ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہوگی۔
شازیہ مری کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں کہا گیا ہے کہ والد کو تین بچوں کی پیدائش تک ہی چھٹی مل سکے گی اور اس کا اطلاق صرف اسلام آباد تک ہوگا۔
قانون کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں پر ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔