بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ایک اور اعزاز سے محروم کردیا

ہرارے: قومی کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے کم میچوں میں 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی چھین لیا۔
بابر اعظم نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہےاور وہ ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 2000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
بابر اعظم نے تیز ترین 2000 رنز بنانے کا ہدف اپنی 52 ویں اننگز میں حاصل کرکے روایتی حریف بھارت کے مایہ ناز کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا، کوہلی نے 56 اننگز میں 2000 رنز بناکر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستانی کپتان بابراعظم کو آئی سی سی نے اپنی عالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلا نمبر دیا تھا، جس کے بعد بابر اعظم سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف، ظہیر عباس اور جاوید میاں داد کے بعد نمبرون بننے والے چوتھے پاکستانی بن گئے جب کہ پاکستانی کپتان نے نمبر ون بلے باز بن کر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی 5 سال سے قائم بادشاہت کا خاتمہ کیا تھا، بھارتی کپتان 2017 سے ون ڈے بیٹنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قابض تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔