بابراعظم کا بلا میلبورن گراؤنڈ کے لانگ روم میں نمائش کیلئے رکھا جائیگا

میلبورن: پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کا بیٹ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کے لانگ روم میں رکھا جائے گا۔
ایم سی جی حکام نے بابراعظم کو لانگ روم کے لیے بیٹ عطیہ کرنے کو کہا، جس کے بعد بابر نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں استعمال ہونے والا بیٹ عطیہ کردیا۔
ایم سی جی حکام کے مطابق بابراعظم کا بیٹ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کے لانگ روم میں رکھا جائے گا۔
ایم سی جی لانگ روم میں ڈان بریڈمین، ڈیوڈ بون، جیک ہوبز اور برائن لارا کے بیٹ بھی نمائش کے لیے موجود ہیں۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ میرے لیے یہاں کے لانگ روم میں بیٹ رکھنا اعزاز کی بات ہے، ایم سی جی سے میری کافی یادیں وابستہ ہیں، یہ بہترین گراؤنڈز میں سے ایک ہے جب کہ دنیا کے عظیم بیٹرز کے بیٹس کے ساتھ میرا بیٹ رکھا جانا اعزاز کی بات ہے۔
خیال رہے کہ بابراعظم نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبورن میں کھیلا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔