بابا وانگا کی نئی پیش گوئی، جاپان میں میگا سونامی کا اندیشہ

ٹوکیو: "جاپان کی بابا وانگا” کہلانے اور مشہور پیش گوئی کرنے والی شخصیت ریو تاتسوکی نے جولائی 2025 میں ایک خوف ناک میگا سونامی کی پیش گوئی کی ہے، جو نہ صرف جاپان بلکہ اس کے ہمسايہ ممالک کو بھی بری طرح متاثر کرسکتا ہے۔
ریو تاتسوکی اس سے قبل مارچ 2011 میں بھی توہوکو زلزلے اور سونامی کی درست پیش گوئی کرچکی ہیں، جس کے بعد ان کی پیش گوئیوں کو عالمی سطح پر سنجیدگی سے لیا جانے لگا۔
اسی تناظر میں جاپانی حکومت نے بھی حال ہی میں ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں نانکائی ٹراؤ کے علاقے میں شدت 8 سے 9 کے میگا زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس زلزلے سے ممکنہ طور پر 2 لاکھ 98 ہزار ہلاکتیں اور 1.8 ٹریلین ڈالر کا معاشی نقصان ہو سکتا ہے۔
حکومتی ادارے اور ماہرین عوام کو الرٹ رہنے، سیفٹی پلانز اپنانے اور ساحلی علاقوں سے فوری انخلا کی تیاری کی ہدایات دے رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔