تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی رہائی

رحیم یار خان: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔
پولیس نے اعظم سواتی کو پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں حراست میں لیا تھا جنہیں ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان سے رہا کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کو اب ختم ہونا چاہیے، پاکستانی اب اپنے ملک کو دیکھ رہے ہیں کہ اس کا کیا ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے ملک، ادارے، معیشت اور معاشرہ تباہ ہوچکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔